حکومت کی طرف سے نہتے ملازمین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ قابل قبول نہیں
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کیپی آئی اے ملازمین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت
منگل 2 فروری 2016 16:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کراچی میں پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نہتے ملازمین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ قابل قبول نہیں۔
(جاری ہے)
منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پی آئی اے پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جمہوری حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے،ضیاء الحق نے جب یہ ایکٹ لگایا تھا تو انٹرنیشنل لیٹر آرگنائزیشن نے پاکستان کی رکنیت منسوخ کر دی تھی،پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ ڈکٹیٹر لگاتے ہیں، اب بھی خدشہ ہے کہ آئی ایل او رکنیت منسوخ نہ کر دے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں، معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے تحریک انصاف کے قائدین سے ملاقات ہو گی، حکومت پٹرول اور اس کی مصنوعات سے ماہانہ 70 سے 72 ارب روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے ایشو پر اسمبلی میں ہی بات ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.