سیدہ زینب کے مزار پر حملہ کرنیوالے عصر حاضر کے خارجی ہیں، اہلبیت کے ساتھ بعض وعناد اور دشمنی خارجیوں کی واضح علامت ہے ،پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی
منگل 2 فروری 2016 20:18
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سیدہ زینب کے مزار پر حملہ کرنے والے عصر حاضر کے خارجی ہیں اہلبیت کے ساتھ بعض وعناد اور دشمنی خارجیوں کی واضح علامت ہے ۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے نواسی رسول سیدہ زینب کے مزار پر بم دھماکے کے متعلق اپنے بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ اہلبیت اطہار سے الفت ومحبت اہلسنت وجماعت کے ایمان کا حصہ ہے یہ ان ہی لوگوں کی نسل میں سے ہیں جن کو نبی کریم نے مسجد نبوی شریف سے خارجی کا نام دیکر باہر نکال دیا تھا بعد میں ہر صد ی میں وہ نئے نام کا لیبل لگا کر دین اسلام کیخلاف کام کرتے رہے ۔
ان خارجیوں نے حضرت عثمان غنی کو شہید کرکے امت مسلمہ میں ایسا انتشار اور فساد پیدا کیا کہ امت تقسیم درتقسیم ہوگئی ہے عالم اسلام کے حکمرانوں کو چاہیے کہ مل بیٹھ کر داعش جیسی خارجیوں تنظیموں کیخلاف متفقہ لائحہ عمل تیار کریں تاکہ مسلما ن ان کے ظلم وستم سے محفوظ رہ سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.