جنیوا امن مذاکرات میں شامی عوام کا مفاد اولین ترجیح ہونی چاہیے،بان کی مون
بدھ 3 فروری 2016 14:19
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنیوا میں جاری شام کے امن مذاکرات میں شامل تمام پارٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مفادات کی بجائے شامی عوام کی بقاء کو ترجیح دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بان کی مون نے سلطنت عمان میں ڈیفنس کالج سے اپنے خطاب میں علاقائی حریف قوتوں ایران اور سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں اپنے اپنے اتحادیوں کی پْشت پناہی کی بجائے کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کریں۔
بان کی مون کا کہنا تھاکہ ہم سب بہت خوْش ہیں کہ آخر کار شامی امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔ یہ بات چیت بہت پہلے ہی واجب تھی۔بان کی مون نے شام کے تنازعے میں شہریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور اْن کی تشویشناک صورتحال کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہاکہ میں تمام مذاکراتی فریقوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر شامی عوام کے مسائل کے حل کے لیے صدق دل سے کوششیں کریں۔(جاری ہے)
شام کے عوام، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہاکہ شام کی جنگ کا خاتمہ جلد از جلد نظر آنا چاہیے۔ محاصروں اور انسانی حقوق کی خوف ناک پامالی کے سلسلے کا خاتمہ جلد سے جلد نظر آنا چاہیے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.