مٹھی میں غذائیت کی کمی ایک اور بچے کی جان لے گئی

34 روز میں مرنے والوں کی تعداد 116سے تجاوز کرگئی

بدھ 3 فروری 2016 16:16

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) مٹھی میں غذائیت کی کمی ایک اور بچے کی جان لے گئی ۔ گزشتہ 34 روز میں مرنے والوں کی تعداد 116سے تجاوز کرگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز تھرپارکر کے علاقے مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائیت اور مختلف بیماریوں کے باعث 13 روزہ بچہ انتقال کرگیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مٹھی سول ہسپتال میں گزشتہ 34 روز میں غذایت کی کمی کے باعث 16 بچے انتقال کرچکے ہیں ڈاکٹر کے مطابق غذایت کی کمی اور خراب پانی کے باعث حاملہ عورتیں جسمانی کمزوریوں کا شکار ہیں جس کے باعث پیدا ہونے والے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں صوبائی حکومت کو ہنگامی طورپر اقدامات کرنے چاہیے .