پہلا ون ڈے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 39 رنز کے شکست
جمعرات 4 فروری 2016 12:31
بلوم فاؤنٹین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے شہر بلوم فاوٴنٹین میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 39 رنز کے شکست دے دی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے 400 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 33.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے تھے کہ بارش کے وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔
خراب موسم کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لیوس کے تحت انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔انگلینڈ کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 11 رنز کے مجموعی سکور پر ہاشم آملہ صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔(جاری ہے)
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے تین جبکہ ڈیوڈ ولے اور ٹاپ لی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے پہلے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر جیسن بٹلر کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔انگلینڈ کے دیگر بیٹسمینوں میں بین سٹوکس نے 57، ایلکس ہیلز نے 57، جو روٹ نے 52 اور جیسن روئے نے 48 رنز بنائے۔اس طرح انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنالیے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کرس مورس نے تین، عمران طاہر نے دو جبکہ مورنی مورکل اور بہار دین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.