الخلیل،صہیونی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان کی ہمشیرہ کو حراست میں لے لیا، نامعلوم مقام پر منتقل
جمعرات 4 فروری 2016 12:51
الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) قابض صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران شہید فلسطینی کی 17 سالہ ہمشیرہ ضحیٰ جہاد البو کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ضحیٰ جہاد البو کو شمالی الخلیل کے حلحلو قصبے سے اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بھی ضحیٰ جہاد البو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اسے تین روز قبل اس کے آبائی قصبے سے حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لی گئی فلسطینی دوشیزہ پچھلے سال 13 نومبر کو صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینی نوجوان حسن جہاد البو کی ہمشیرہ ہے۔ حسن کو شمالی الخلیل میں راس الجورہ کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.