ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا ‘ضلع کونسل ہال تقریب کا انعقاد کیا گیا
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ڈی سی اوسلمان غنی
جمعہ 5 فروری 2016 18:16
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع کونسل ہال قصور میں ایک تقریب منعقد ہوئی اور ڈی سی او قصور سلمان غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ، ڈی او سی حناء رحمن ، ڈی او پلاننگ مصدق خاں وٹو ، ای ڈی او زراعت عبدالمقید خاں ، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر میڈم صفیہ سعید ، صحافیوں ، ضلعی افسران ، ملازمین ‘اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا اور بعدازاں طلباء و طالبات نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے ، تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی سی او قصور سلمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارا صدیوں سے ساتھ ہے اور ہم قدرتی طور پر یک جان دو قالب ہیں ۔
دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جدا نہیں کر سکتی ۔ ہم انصاف اور آزادی کیلئے کشمیر ی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر بھی اسی طرح ترقی کرے جس طرح پاکستان کر رہا ہے ۔انہوں نے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ کشمیری ایک دن اپنی منزل ضرور حاصل کر لیں گے پاکستان اس جدوجہد میں انکے ساتھ ہے ۔اس موقع پر ای ڈی او ایجو کیشن نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.