پاکستان مسلم لیگ نواز کی تمام پالیسیاں عوامی مفادات سے متصادم ہیں ،پی پی پی
اب نواز لیگ نے صدیوں پرانا قومی ورثہ یعنی قدیم لاہور کی جڑوں میں تیزاب پاشی شروع کردی ہے
جمعہ 5 فروری 2016 21:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کی تمام پالیسیاں عوامی مفادات سے متصادم ہیں اور نواز لیگ کی وفاقی حکومت نے تین سال پورے ہونے پر تاحال قوم کو کوئی خوشخبری نہیں دی۔ پیٹرول، مٹی کے تیل کی قیمتوں کا مسئلہ ہو یا قومی اداروں کی اونے پونے داموں نجکاری کا عالمی ایجنڈا، نواز لیگ ان تمام سیکٹرز میں تباہی و بربادی کا پیغام ثابت ہوئی ہے۔
ان تمام عوام دشمن اقدامات کے بعد اب نواز لیگ نے صدیوں پرانا قومی ورثہ یعنی قدیم لاہور کی جڑوں میں تیزاب پاشی شروع کردی ہے اور اگر اسے نہ روکا گیا تو عوام اپنی ملازمتوں، کاروبار، گھروں اور دکانوں اور تاریخی ورثے سے جلد ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سہراب خان سرکی‘ سردار مقیم خان کھوسو اور ڈاکٹر ستار راجپرنے کہا ہے کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، شریک چیئرمین ، پارلیمنٹرین اور رہنما مسلسل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی نواز لیگ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جبکہ دوسری جماعتیں صرف اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں مگن ہیں اور اسی وجہ سے نواز لیگ ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجانے میں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.