ملالہ یوسفزئی کی والدہ تور پکئی نے بھی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی
ہفتہ 6 فروری 2016 16:35
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی والدہ تور پکئی نے بھی اپنی بیٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی والدہ تورپکئی کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ ملالہ مجھے ہوم ورک کرنے کیلئے کہتی ہے اور جب میرے نمبر کم آتے ہیں تو مجھے مزید سخت محنت کرنے کی نصیحت کرتی ہے۔
تور پکئی کا کہناتھا کہ وہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتی تھی لیکن جب وہ چھوٹی تھیں تو وہ اپنے کپڑوں پر سیاہی گرا لیا کرتی تھی تاکہ ایسا محسوس ہو کہ وہ سکول میں ہیں کیونکہ پاکستان میں بہت ساری لڑکیاں گاؤ ں میں ایساہی کرتی ہیں۔تور پکئی نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ 44سال کی عمر میں سکول جار ہی ہیں ،وہ اپنی بیٹی کی شکرگزار ہیں کیونکہ وہ انگلش کے ساتھ ساتھ پڑھنا اور لکھنا بھی سیکھ رہی ہیں جو کہ وہ گاؤ ں میں کبھی نہیں سیکھ سکتی تھیں،ملالہ نے مجھے کہا کہ آپ ذہین ہیں اس لیے آپ کو سکول ضرور جانا چاہیے ،میں نے کہا میں یہ نہیں کر سکوں گی لیکن اس نے مجھے قائل کیا کہ میں کر سکتی ہوں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.