میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے اپنی جائیدادیں چھوڑکر حکومت سے تعاون کرنیوالے شہریوں کو ستائشی خطوط ارسال کئے جانے کی تجویز

اتوار 7 فروری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے اپنی جائیدادیں چھوڑکر حکومت سے تعاون کرنے والے شہریوں کو ستائشی خطوط ارسال کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے روٹ کیلئے اپنی جائیدادیں چھوڑنے والوں کی قربانی کو سراہا جارہا ہے اور اسے قومی ترقی میں اہم کردار کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی ترقی کے منصوبے کیلئے اپنی جائیدادیں چھوڑنے والوں کی ستائش کیلئے انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے خطوط ارسال کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔

متعلقہ عنوان :