نیب خیبرپختونخوانے گزشتہ 14سالوں کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیا کے خلاف احتساب عدالتوں میں کل 323ریفرنسز دائر کئے ، 10.58ارب روپے کی کرپشن کی گئی ،425ملزمان گرفتارکئے گئے،نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں کرپٹ عناصر سے 1ارب40کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے،رپورٹ
اتوار 7 فروری 2016 17:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکی گزشتہ دوسالوں2014-15کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیاکے خلاف کارکردگی نہایت مثالی رہی جوکہ نیب کے قیام کے 14سالوں سے بھاری رہی کیونکہ دوسالوں کے دوران نیب خیبرپختونخوا نے کرپٹ عناصر سے اڑھائی ارب روپے کی مختصرعرصے میں ریکوری کرکے نیب کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا جبکہ اس عرصے کے دوران صوبے کے بااثرترین افراد کے خلاف ہاتھ ڈال کران کو نشان عبرت بنایا ۔
اس دوران احتساب عدالتوں میں 82ریفرنسز دائر کئے گئے جس میں 11.68ارب روپے کرپشن کی مد میں لوٹے گئے جہاں نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں پالیسی کے تحت2500ملین روپے ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ نیب خیبرپختونخواکی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نیب خیبرپختونخوانے اپنے قیام سے لے کر 2013تک یعنی گزشتہ 14سالوں کے دوران صوبے میں کرپٹ مافیا کے خلاف احتساب عدالتوں میں کل 323ریفرنسز دائر کئے جس میں 10.58ارب روپے کی کرپشن کی گئی اور425ملزمان گرفتارکئے گئے تاہم نیب نے پلی بارگینگ اور رضاکارانہ واپسی کی مد میں کرپٹ عناصر سے 1ارب40کروڑ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جبکہ اسکے مقابلے میں گزشتہ دوسالوں کے مختصرترین عرصے میں 2014-15کے دوران نیب خیبرپختونخوانے صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھاتے ہوئے 250ملزمان گرفتارکئے گئے اورکرپشن میں ملوث بڑی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈال کران سے اڑھائی ارب روپے کی ریکوری کرکے نیب کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.