شیوسینا کی دھمکیوں کے باوجود گلوکار غلام علی کا لکھنو میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ ،تقریب کے شرکاء جھوم ،ممبئی میں شو منسوخ ہونے پر ناراض نہیں ، میں ان لوگوں سے پیار کرتا ہوں، پیار خیالات کو تبدیل کر سکتا ہے،غلام علی، موسیقی کسی ملک کیلئے مخصوص نہیں ،یہ یکساں طاقت اور عالمی زبان ہے جو دلوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،گورنر اتر پردیش گورنر رام نائیک کی تقریب میں گفتگو
پیر 8 فروری 2016 00:01
لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) معروف پاکستانی گلوکار غلام علی نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود بھارت کے شہر لکھنو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،تقریب کے شرکاء غلام علی کی غزلوں پر جھوم اٹھے ،ریاستی گورنر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اتوارکو بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود معروف پاکستانی گلوکار غلام علی نے لکھنو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،تقریب پرامن طریقے سے منعقد ہوئی جس میں اتر پردیش کے گورنر رام نائیک بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر سیکورٹی کے مناسب انتطامات کیے گئے تھے ۔ تقریب میں موجود سامعین غلام علی کی غزلوں پر جھومتے رہے اور انہیں بھرپور داد دی۔ اس موقع پر غلام علی کا کہنا تھا کہ ممبئی میں شیو سینا کی وجہ سے شو منسوخ ہونے پر میں ناراض نہیں ہوں ۔(جاری ہے)
میں ان لوگوں سے پیار کرتا ہوں ۔ میں جانتا ہوں کہ پیار خیالات کو تبدیل کر سکتا ہے ۔ اس موقع پر اتر پردیش کے گورنر رام نائیک بھی موجود تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کسی ملک کے لئے مخصوص نہیں ہے یہ ایکیکساں طاقت ہے ، موسیقی ایک عالمی زبان ہے جو دلوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اس سے قبل لکھنو پولیس نے یقین دہانی کرائی تھی کہ غلام علی کی تقریب کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستانی گلوکار غلام علی کو لکھنو میں پرفارم کرنے سے روکنے کی دھمکی دی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.