انڈر 19ورلڈ کپ : کالی آندھی نے شاہینوں کا سفر تمام کردیا
ویسٹ انڈیز کے ہیٹمائر اور املاچ کی نصف سنچریاں سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی
پیر 8 فروری 2016 17:43
فتح اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان نے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے باآسانی 40 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔فتح اللہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بازی کی اور اس کے ابتدائی بلے باز ناکام رہے۔
ایک موقع پر پاکستان کی پانچ وکٹیں صرف 57 کے سکور پر گر چکی تھیں لیکن پھر عمیر مسعود اور سلمان فیاض نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لیے نہ صرف 164 رنز کی شراکت قائم کی بلکہ ٹیم کو ایک نسبتاً بہتر سکور تک پہنچنے میں مدد بھی دی۔(جاری ہے)
عمیر مسعود نے اس دوران سنچری بھی مکمل کی اور وہ دو چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
سلمان فیاض نے نصف سنچری بناتے ہوئے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور پاکستانی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ عمیر مسعود نے وہ دو چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے جواب میں ویسٹ انڈیز نے ہیٹمائر اور املاچ کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔املاچ 54 جبکہ ہیٹمائر 52 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔ ان کے جانے کے بعد سپرنگر نے 37 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان، سمین گل اور احمد شفیق نے ایک ایک وکٹ لی۔انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے لیے ویسٹ انڈیز کے علاوہ جن ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے ان میں بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا شامل ہیں۔سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.