معاون خصوصی اعلیٰ تعلیم کاحویلیاں کالج کا اچانک دورہ۔کالج کے پرنسپل سیت پانچ پروفیسرز معطل
تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا اور سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا،مشتاق غنی
پیر 8 فروری 2016 20:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے پیر کے روز گورنمنٹ کالج بوائز حویلیاں کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر مذکورہ کالج کے پرنسپل سمیت پانچ پروفیسروں کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کالج میں سیکیورٹی انتظامات پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کو فوری طور پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کریں۔
علاوہ ازیں مشتاق احمد غنی نے ایبٹ آباد یونیورسٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی کا بھی اچانک دورہ کیا ۔ انہو ں نے یونیورسٹی میں سیکیورٹی انتظامات کوتسلی بخش قرار دیا تاہم انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو سکیورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا اور سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ کالجز میں اساتذہ کی غیر حاضری اور کلاسزمیں عدم دلچسپی انتہائی قابل افسوس ہے ۔استاد کا معاشر ے میں ایک معزز اور قابل قدر مقام ہے جس کا انہیں خیال رکھنا چاہیے۔فرائض میں غفلت برتنے والے اساتذہ کو معاف نہیں کیاجاسکتا۔کالجز میں معلموں کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نظام کا نفاذناگزیر ہے جس کو بہت جلد صوبے کے سرکاری کالجوں میں لاگو کر دیا جائے گا۔دریں اثناء معاون خصوصی اعلیٰ تعلیم گزشتہ روزہری پور میں روڈ ایکسڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے کالج لیکچرارز کے گھروں میں گئے اور انکے لواحقین سے فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.