وزیر ریلوے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیں ،حافظ نعیم الرحمن
ریلوے کی کارکردگی میں کچھ بہتری تو آئی ہے لیکن اس فیصلے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے
پیر 8 فروری 2016 21:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں 25فیصد تک اضافے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ملک بھر کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں اضافہ ناقابل فہم ہے۔ حکومت ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کر ے اوراضافے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے ۔
حافظ نعیم ا لرحمن نے کہا کہ ایک طرف پی آئی اے کے بحران کے باعث اندرون ملک بھی سفر کر نے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ان حالات میں ریلوے کے کرایوں میں اچانک اضافہ عوام سے سستی سفری سہولت بھی چھین لینے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے ،پاکستان ریلوے کی حالت بہتر کر نے اور اسے ایک مثالی قومی ادارہ بنانے کے بارے میں بڑی کوششیں کر تے رہے ہیں اور ریلوے کی کارکردگی میں بہتر ی بھی آئی ہے جس میں ریلوے کے ملازمین کا بھی بڑا حصہ ہے لیکن دوسر ی جانب کرایوں میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے جو کسی طر ح بھی منا سب اقدا م نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.