لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔
عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:33
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی غلام سرور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر اسے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتی دباؤ پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کسی قانونی جواز کے بغیر اس کی بی اے کی ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈگری جاری کرنے کے تیرہ سال بعد ان کا موقف سنے بغیر نوٹیکیشن جاری کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے غلام سرور کی گریجوایشن کی ڈگری کو منسوخ کرنے کے لئے جاری نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔عدالت نے حکومت پنجاب،رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہالوپور اور دیگر فریقین کو سات مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.