پنجاب اس سال 3لاکھ میٹرک ٹن آلو برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ڈاکٹر فرخ جاوید
حکومت نے گندم کی 1300روپے فی من قیمت یقینی بنانے کے لئے 100ارب روپے مختص کئے ہیں‘صوبائی وزیر
منگل 9 فروری 2016 18:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت ایکسپورٹرز کو آلو برآمد کرنے کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے اور آلو کی برآمد پر کسی قسم کی کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس نہیں لگایا گیا، پنجاب سے سری لنکا ،ملائیشیا، روس، بحرین، قطر، عمان، کویت اور متحدہ عرب امارات کو گزشتہ 2ماہ میں 78ہزار 130ٹن سے زیادہ آلو برآمد کیا گیا، پنجاب اس سال بہتر پیداوار کی بدولت کم از کم3لاکھ میٹرک ٹن آلو برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سے رواں سال متحدہ عرب امارات کو 86ہزار 305، سری لنکاکو 71ہزار 287،روس کو 40ہزار 492، بحرین کو 22ہزار 662، ملائیشیاکو 21ہزار 929 ٹن آلو کے علاوہ قطر، عمان اور کویت سمیت 274ہزار644ٹن آلو برآمد کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیرزراعت نے بتایاکہ پاکستانی آلو کی بہتر کوالٹی کے باعث دنیابھر میں مانگ ہے۔حکومت آلو کی پیداوار اور مارکیٹنگ پر نظر رکھے ہوئے ہے اوروہ خود بھی مقامی ایکسپورٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
کاشتکار وں کے منافع میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے حکومت ملکی ضرورت سے زیادہ تمام آلو بر آمد کرے گی۔ وزیر زراعت نے مزید بتایا کہ حکومت نے گندم کی 1300روپے فی من قیمت یقینی بنانے کے لئے 100ارب روپے مختص کئے ہیں اور کاشتکاروں کو کماد کی 180روپے فی من قیمت دلوانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔مشینی کاشت کے فروغ کے لئے پنجاب کی2486یونین کونسلوں میں1.183ارب روپے کے فنڈز سے روٹاویٹر، ڈسک ہیرو، ربیع ڈرل اور چیزل پلو رعایتی قیمت پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔سبزیوں کی پیداوار کے منصوبہ جات پر 410ملین روپے اور دالوں کی کاشت کے فروغ کے منصوبہ پر 127ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.