پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا 15 قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
بدھ 10 فروری 2016 12:59
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے15 قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ بدر منیر اور زاہد محمود کو شاندار کارکردگی پر پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے، اے کیٹگری والے کھلاڑیوں کو12ہزار، بی کیٹگری کو10ہزار اور سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 9 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمیں اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق کونسل نے یکم جنوری سے30 جون تک 6 ماہ پر مشتمل 15 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں میں اے کیٹگری میں 2، بی کیٹگری میں 2 اور سی کیٹگری میں 11 کھلاڑیوں کوشامل کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اے کیٹگری میں عامر اشفاق اور بدر منیر، بی کیٹگری میں مسعود جان اور انیس جاوید شامل ہیں جبکہ سی کیٹگری میں محمد وقاص، ساجد نواز، ادریس سلیم، ہارون حان، ذیشان عباسی، عرفان مجید، محمد جمیل، اسرارلحسن، محمد ایاز، محسن حان اور زاہد محمود شامل ہیں۔
اے کیٹگری والے کھلاڑیوں کو12ہزار، بی کیٹگری کو 10 ہزار اور سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ9 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ 3 ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اور بھارت میں کھیلے گئے ایشیاء کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ 3 سال سے ہمارے فنڈز میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اسی وجہ سے ہمارے پاس فنڈز کی کمی کے باعث ہم نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ پی سی بی اگر ہمارے فنڈز میں اضافہ کرے گا تو ہم بھی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اضافہ کرینگے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.