ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی20 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
بدھ 10 فروری 2016 16:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش میں رواں ماہ کھیلے جانے والے ایشیا کپ اور بھارت میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ورلڈ ٹی 20 مقابلوں کے لیے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے،ان مقابلوں کے لیے ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کو سونپی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑی محمد نواز اور رومان رئیس پہلی مرتبہ قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کے علاوہ سلیکشن کمیٹی نے اوپنر خرم منظور کو پہلی بار ٹی 20 فارمیٹ میں منتخب کر لیا ہے۔وہ اس سے قبل 16 ٹیسٹ اور سات ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 2014 میں جبکہ آخری ون ڈے 2009 میں کھیلا تھا۔(جاری ہے)
خرم منظور نے اس سیزن میں کھیلے گئے قومی ایک روزہ کپ میں دوسنچریاں بنانے کے علاوہ گزشتہ ماہ پاکستان اے کی طرف سے انگلینڈ لائنز کے خلاف بھی سنچری سکور کی تھی۔
مسلسل مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوپنر احمد شہزاد بالآخر ڈراپ کر دیے گئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ عمر گل، محمد رضوان اور صہیب مقصود وہ کھلاڑی ہیں جو سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔پاکستانی سکواڈ شاہد آفریدی (کپتان)، محمد حفیظ، خرم منظور، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، افتخار احمد، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، انور علی، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد نواز اور رومان رئیس پر مشتمل ہے۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 24 فروری سے چھ مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 بھارت میں نو مارچ سے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق ورلڈ ٹی 20 مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلنا ہے جبکہ 19مارچ کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر سکیورٹی خدشات کے سبب پاکستانی ٹیم بھارت نہ جا سکی تو ممکن ہے کہ اس کے میچ کسی تیسرے ملک میں ہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.