تعلیمی اداروں کیلئے تشکیل کردہ سیکورٹی پلان پر سو فیصد عمل درآمدیقینی بنایا جائے،حبیب الرحمن گیلا نی کی ہدایت
بدھ 10 فروری 2016 22:13
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) سیکرٹری عشرو زکوۃ پنجا ب حبیب الرحمن گیلا نی نے ہد ایت کی ہے کہ فول پروف سیکورٹی انتظا ما ت کو یقینی بنا نا حکو مت پنجا ب کی اولین ترجیحا ت میں سر فہرست ہے چنا نچہ تما م تعلیمی اداروں کے ذمہ دا رحکا م تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے حکو مت کے تشکیل کر دہ سیکورٹی پلا ن پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنا نے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا ئیں یہ با ت انہو ں نے بی زیڈ یو بہادر کیمپس میں سیکورٹی انتظا ما ت کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔
سیکرٹری عشرزکواۃ نے بی زیڈ یو بہادر کیمپس لیہ ، گو رنمنٹ پو سٹ گریجو ایٹ وومن کا لج لیہ ،بوائز و گرلز ہا ئی سکو ل کو ٹ سلطا ن ، بوائز ہا ئی سکول جمن شاہ ، گر لز و بوائز کا لجز کو ٹ سلطا ن کا معائنہ کیا ۔(جاری ہے)
معائنہ کے موقع پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین ہمر اہ تھے ۔ ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے ضلع لیہ میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے بارے میں بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ حکو متی ہدایا ت کی روشنی میں ضلع لیہ کے سرکاری و پرائیویٹ یو نیورسٹیوں ، کا لجز اور ہا ئی ، مڈل و پرائمری سکولو ں میں باؤنڈری والز کو مقررہ معیار کے مطا بق بنا نے ، تعلیمی اداروں کی اندرونی و بیرونی ما حو ل کی سائنسی طریقہ کلوز سرکٹ کیمر وں کے ذریعے ما نیٹرنگ ، خا ر دار تا ریں لگا نے ، بیریئر کی تنصیب ، سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ کی فراہمی ، سیکورٹی گارڈز کی تربیت ، وزیٹر رجسٹرڈ رکھنے ،کنٹرول روم کا قیام ، ایسے امور کے با رے میں بتا یا انہو ں نے مزید بتایاکہ ضلع بھر کے تما م تعلیمی اداروں کی مو ثر سیکورٹی کے لئے ما نیٹرنگ کے سلسلہ میں متعلقہ حکا م مستقل بنیا دوں پر معائنے کر رہے ہیں ۔
معائنہ کے موقع پر سیکرٹری عشر زکواۃ کو ڈائریکٹر کا لجز ڈاکٹر الطا ف حسین ، ڈائریکٹر بی زیڈ یو بہادر کیمپس ڈاکٹر مبشر حسن ،ڈاکٹر اعجاز حسین ،ای ڈی او تعلیم طا ہرہ شفیق چشتی ، ڈی ڈی کا لجز حافظ محمد اسحاق متعلقہ سکو لو ں کے ہیڈ ماسٹر ز نے اپنے اپنے اداروں میں سیکورٹی انتظا ما ت کے بارے میں بریفنگ دی ۔ معائنہ کے موقع پر سیکرٹری عشر زکواۃ نے تعلیمی اداروں کے انٹری پوائنٹس پر تعینا ت سیکورٹی گارڈز کی پیشہ وارانہ اہلیت کو جا نچنے کے لئے عملی مشق کے ذریعے استعداد کار کا جائزہ لیا ۔ انہو ں نے سیکورٹی گارڈز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اوقات کا ر کے دوران مکمل طورپر چوکس ہو کر اپنی خد ما ت سرانجا م دیں ۔اس موقع پر اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظو ر احمد خان چانڈیہ ، اے ڈی کا لجز ساجد حسین و سیکورٹی حکام ہمر اہ تھے ۔مزید اہم خبریں
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
گندم خریداری سکینڈل، سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
-
فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر،6مئی کو سماعت ہوگی
-
نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،بیرسٹر سیف
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.