نسل پرست اور متعصب ریپبلکن پارٹی کے کرس کرسٹی نیو ہیمپشائرمیں منہ کی کھانے کے بعد صدارتی امیدوار کی دوڑسے باہر ہوگئے
کرس کرسٹی عوامی مقبولیت میں بھی ناپسندیدہ شخصیت سمجھے جاتے ہیں‘ ریاست نیوجرسی میں گورنر کی حیثیت سے بہت سے ایسے کام کیئے جن کا فائدہ بڑے مالیاتی اداروں یا کارپوریشنزکو ہوا مگر نیوجرسی کے عوام کے لیے کوئی قابل ذکر کام کرنے میں ناکام رہے ‘نیوجرسی کے پانی کی نجکاری کے بعد سے ریاست کے عوام کرسٹی سے سخت بدظن ہیں
میاں محمد ندیم جمعرات 11 فروری 2016 12:18
نیویارک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11فروری۔2016ء) امریکی صدارتی امید وار کی انتخابی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے نسل پرست اور متعصب امیدوار کرس کرسٹی نے نیو ہیمپشائر میں مایوس کن کارکردگی کے بعد صدارتی امیدواری کے مقابلے سے باہر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ریاست نیوجرسی کے گورنر کرس کرسٹی نے نیو ہیمشائر میں زبردست مہم چلائی تھی اور اس پر کافی پیسہ خرچ کیا لیکن پھر بھی وہ چھٹے نمبر پر رہے تھے۔
کارلی فیورنا نے آئیوا اور نیو ہیمپشائر میں ناکامیوں کے بعد اس مقابلے سے باہر ہونے کے اعلان کیا تھا اور کرسٹی ریپبلکن پارٹی کے ایسے دوسرے شخص ہیں جنہوں نے صدراتی امیدوار کے انتخاب سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے مہم کے دوران جن مباحثوں میں کرسٹی نے شرکت کی ان کی کافی تعریف ہوئی تھی اور ایک دوسرے ساتھی امیدوار مارکو روبیو کی رفتار پر لگام لگانے کا سہرا بھی انھیں کے سر ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.