حکو مت گھر و ں میں دینی تعلیم دینے والے علماء کا ڈیٹا مرتب کرنے کی حکمت عمل وضع کر نے میں نا کام
بغیر سیکورٹی کلیئرنس ہزاروں کی تعداد میں گھروں میں پڑھانے والے ملکی سلامتی کے لئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں، حسا س ادارو ں نے گھروں میں دینی تعلیمات کے بہانے بچو ں کی برین واشنگ کر نے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ،مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر سولہ بچوں کو دہشتگردی کے لئے وزیرستان بھیج چکا ہو ں ، گرفتار دہشتگرد کا دورا ن تفتیش انکشا ف
جمعرات 11 فروری 2016 16:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) وفاقی دارلحکومت میں بچوں کو گھروں میں دینی تعلیمات کی آگاہی دینے کے دوران برین واشنگ کر کے انہیں دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے والے قاری کی گرفتاری کے بعد والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،لیکن تاحال متعلقہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے دینی تعلیم و قرآن پاکُپڑھانے والے علماء کا ڈیٹا مرتب کرنے کی کوئی حکمت عمل وضع نہ کی جا سکی۔
بغیر سیکورٹی کلیئرنس کے ہزاروں کی تعداد میں گھروں میں پڑھانے والے ملکی سلامتی کے لئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل حساس دارے نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک ایسے دہشتگرد کو گرفتار کیا جو بچوں کو گھروں میں قرآن پاک پڑھانے جاتا تھا اور اسی دوران بچوں کی برین واشنگ کر کے انہیں دہشتگردی کے لئے تیار کرتا تھا ،گرفتار کئے جانے والے دہشتگرد کا نام قاری زاہد معلوم ہوا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اس طریقہ واردات سے 2013سے لے کر اب تک مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر سولہ بچوں کو دہشتگردی کے لئے وزیرستان بھیج چکا ہے ،دوران تفتیش ملزم نے مزید بتایا کہ وہ ایک کالعدم تنظیم کے لئے کام کرتا ہے اور اس وقت بھی مختلف علاقوں سے چھ بچوں کو مبینہ دہشتگردی کے لئے راغب کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.