حکومت اور ادارے ایک پیج پر آئیں ،قوم کی پریشانیوں کا حل تلاش کریں‘سراج الحق
ادارے حکومت بناتی ہے ،حکومت ہی کی نگرانی میں ادارے کام کرتے ہیں ،دونوں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں ،دینی جماعتیں آئین اور جمہوریت کا احترام کرتی ہیں ، آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے نظام کی اصلاح چاہتی ہیں ‘ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 20:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور ادارے ایک پیج پر آئیں اور قوم کی پریشانیوں کا حل تلاش کریں،ادارے حکومت بناتی ہے اور حکومت ہی کی نگرانی میں ادارے کام کرتے ہیں ،دونوں مشترکہ لائحہ عمل بنائیں تاکہ ملک میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوسکے ،دینی جماعتیں آئین اور جمہوریت کا احترام کرتی ہیں اور آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے نظام کی اصلاح چاہتی ہیں ،ہم دینی اداروں اور مدارس کے نظام تعلیم کی اصلاح کے حامی ہیں ،حکومت دیگر تعلیمی اداروں کی طرح دینی اداروں کو بھی سہولیات دے اور سرپرستی کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عوام کو جان ومال اور عزت کا تحفظ دینا اور قومی مسائل کاحل تلاش کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر حکومت اپنے اس فرض کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے توپھر اسے خود ہی عوام کے سامنے اپنی نا اہلی کا اعتراف کرلینا چاہئے ۔حکومت کا اپنے اداروں پر الزام لگانا درست اقدام نہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیں پاکستان کو ایک مضبوط اور باوقار ملک بنانے کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد کررہی ہیں وہ نظا م کی اصلاح کیلئے کسی غیر آئینی اور پرتشدد طریقے پر یقین نہیں رکھتیں ،آئین اور جمہوریت کا احترام کرتی ہیں ۔حکومت کا فرض ہے کہ وہ دینی تعلیم کے اداروں کی بھی اسی طرح سرپرستی کرے جس طرح دیگر تعلیمی اداروں کی کرتی ہے اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے تیس لاکھ سے زائد طلباء کو بھی وہی سہولتیں دی جائیں جو ملک کے سرکاری سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو دی جارہی ہیں۔سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ مختلف مکاتب فکر کے اختلافات کو کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کیلئے بڑھاچڑھا کر پیش کرتے ہیں ،جس سے قومی یکجہتی اور اتحا د کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے حالانکہ مختلف مکاتب فکر کے درمیان اختلاف کی نوعیت ہمیشہ علمی رہی ہے اس کو پرتشدد اور قابل نفرت انداز میں حل نہیں کیا جاسکتا۔جماعت اسلامی جمہوری طریقے سے مسائل حل کرنے کی حامی ہے،قانون کو ہاتھ میں لیکر مسائل سلجھائے نہیں جاسکتے بلکہ مزید الجھ جاتے ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے ایل پی جی کی درآمد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گیس پائپ لائن کی مد میں عوام پر ایک سو ایک بلین روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔حکومت قومی وسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی حالانکہ اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال کررکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ سہاروں کی تلاش میں رہتی ہے اور خود انحصاری کا باعزت راستہ اپنانے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کسانوں کی بد حالی کو دور کرنیکی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،پوری دنیا میں کسانوں کو سہولتیں دی جاتی ہیں ،زرعی مداخل بیج ،کھاد اور زرعی ادویات اور بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں سبسڈی دی جاتی ہے مگر ہماری حکومت کسانوں او رمزدوروں کا معاشی قتل اور استحصال کررہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.