شوآف ہینڈ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے‘وکلاء عوامی تحریک
پنجاب میں شو آف ہینڈ کی ترمیم لانے والی (ن) لیگ نے سندھ میں اس ترمیم کی مخالفت کی‘اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ، نعیم الدین ایڈووکیٹ، محمد ناصر ایڈووکیٹ و دیگر کی گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 20:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں نے شو آف ہینڈ کے حوالے سے سندھ لوکل گورنمنٹ کی مجوزہ ترمیم کالعدم قرار دئیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فیصلہ آئین کے مطابق ہے اور اس سے جمہوریت کو تقویت ملے گی۔
(جاری ہے)
اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ،نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ اور محمد ناصر ایڈووکیٹ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں شو آف ہینڈ کے ذریعے چیئرمینوں، وائس چیئرمینوں کے انتخاب کو چیلنج کر رکھا ہے، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حیرت ہے پنجاب میں شو آف ہینڈ کی ترمیم لانے والی ن لیگ نے سندھ میں اس ترمیم کو چیلنج کیا جو قول و فعل کا تضاد اور دوہرے معیارات والی سیاست کی بدترین مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے خفیہ رائے شماری کی آئینی ترمیم کے خلاف پنجاب اسمبلی کا ایوان استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کو عوامی تحریک نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ انشاء اﷲ آئین و جمہوریت کی فتح ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.