کراچی دہشت گردی میں ملوث 3دہشت گرد نیٹ ورکس کا گٹھ جوڑ توڑ دیا گیا،آئی ایس پی آر
جمعہ 12 فروری 2016 14:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعات میں ملوث 3دہشت گرد نیٹ ورکس کا گٹھ جوڑ توڑ دیا گیا،کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی، القاعدہ برصغیراور تحریک طالبان پاکستان نے مل کر دہشت گردی کی کارروائیاں کیں،لشکر جھنگوی سندھ کے امیر نعیم بخاری، القاعدہ برصغیر کا اہم دہشت گرد مثنیٰ، خود کش اور دھماکہ خیز موادتیار کرنیوالے دہشت گردوں سمیت 97 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیاجن میں سے 26 کے سر کی قیمت مقرر تھی،پاک فوج نے دہشت گردوں کاحیدرآباد جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحہ بارود اورجیل پر حملے کیلئے لی گئی گاڑی سمیت پورا نیٹ ورک پکڑ لیا،کراچی کے ساتھ فوج کی کمٹمنٹ ہے،روشنیاں بحال ہونے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کی تکمیل کا وقت نہیں دے سکتے، کراچی میں اب تک 7 ہزار سے زائد آپریشن کرکے 12 ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے گئے،جن میں تقریباً 6 ہزار افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا، جبکہ تقریباً 9 ہزار چھوٹے بڑے ہتھیار اور 4 لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں، کراچی ایئر پورٹ حملہ، کامرہ ایئربیس، سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے اورچوہدری اسلم کی شہادت میں ملوث دہشت گرد گروہ کو بھی پکڑ لیا گیا ہے، کراچی آپریشن سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں 69 فیصد، بھتہ خوری کے واقعات میں 85 فیصد اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی آئی ہے،دہشت گردوں کے 12مالی معاونت کرنے والے دہشت گرد گرفتار کئے، ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیاد پر 13ہزار سے زائد آپریشن ہو چکے،آپریشن ضرب عضب سے پاکستان سمیت خطے بھر میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.