عورت اکیلے اپنے حقوق کی جنگ نہیں لڑسکتی،اس میں مردوں کو بھی شامل کرناہوگا ، ہم نے مردوں کوعورت کا احترام سکھانا ہے،جو ہمارا مذہب بھی سکھاتا ہے،معاشرے میں توازن پیداکرنے کیلئے عورت کو اس کاجائز مقام دینا ہوگا
مسلم لیگ ن کی رکن ممبرقومی اسمبلی شائستہ پرویز کاسیمینار سے خطاب
جمعہ 12 فروری 2016 20:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن کی رکن ممبرقومی اسمبلی شائستہ پرویز نے کہاہے کہ ہم نے مردوں کوعورت کا احترام سکھانا ہے،جو ہمارا مذہب بھی سکھاتا ہے،معاشرے میں توازن پیداکرنے کیلئے عورت کو اس کاجائز مقام دینا ہوگا،عورت اکیلے اپنے حقوق کی جنگ نہیں لڑسکتی،اس میں مردوں کو بھی شامل کرناہوگا،انسانی وخواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے سماجی ورکر فرزانہ باری نے کہاہے کہ خواتین دوست قوانین پتہ چلتا ہے کہ معاشرے میں خواتین کی کتنی عزت ہے،ہمارے معاشرے میں خواتین کو دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتاہے،دوران زچگی اموات میں پاکستان دنیا میں پہلے نمبرپر موجودہے۔
وہ جمعہ کو خواتین دوست قوانین کے متعلق شعوروآگہی اورمنفی تشدد کے خاتمے موضوع پرسیمینار سے خطاب کررہی تھیں،رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز نے کہاکہ عورت کا معاشرے میں اہم رتبہ موجود ہے،عورت کو مرد کی طرف اعتماد چاہیے کیونکہ مرد کے روپ بھائی،بیٹا،باپ اورشوہر ہی اس کو آگے آنے میں مدد دے سکتے ہیں،عورت کو احترام دینا چاہئے۔(جاری ہے)
فرزانہ باری نے کہا کہ عورت کو انسان ہونے کا حق دیا جائے اسکی ذاتی حیثیت کو تسلیم کیا جاناچاہئے،عورت کو جب تک اس کا مقام نہیں دیا جائے گا تب تک معاشرے میں منفی مساوات نہیں ہوگا۔ہمیں حکومت کو مجبورکرنا ہوگا کہ وہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کرے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.