پسنی فش ہاربر کی توسیع اور فعالی کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
جمعہ 12 فروری 2016 21:37
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاہے کہ پسنی فش ہاربر کی توسیع اور فعالی کے لیے مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں گے، حکومت ماہی گیری کے شعبے کی ترقی اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی فش ہاربر کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)نصیب اﷲ خان بازئی،سیکرٹری ماہی گیری ارشد بگٹی، سیکریٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ سیکرٹری ماہی گیری ارشد بگٹی نے اجلاس کو بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پسنی فش ہاربر مقامی ماہی گیروں کے روزگار اور بلوچستان کی مچھلی کی برآمد کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، تاہم ڈریجنگ نہ ہونے اور ہاربر کو درپیش دیگر مسائل کی وجہ سے ہاربر طویل عرصہ سے غیر فعال ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ہاربر کی جلد ازجلد فعالی کو یقینی بنایا جائے اور دوست ملک جاپان کی جانب سے ہاربر کی بحالی کے لیے فراہم کی گئی گرانٹ کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے صوبائی حکومت اس حوالے سے بھرپور معاونت کرے گی، ایم ڈی پسنی فش ہاربر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پسنی فش ہاربر سے 15ہزار رجسٹرڈ اور 30ہزار غیر رجسٹرڈ ماہی گیروں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے ، تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ہاربر غیرفعال ہوچکا ہے ، انہوں نے بتایا کہ 2010سے جاپانی گرانٹ سے پسنی فش ہاربر کی بحالی و فعالی کا کام شروع ہوا تاہم اس کے تین اجزاء میں محض ڈریجنگ پر کام جاری ہے اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسے بروقت مکمل نہیں کیاجاسکا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.