لاہور چیمبر کا وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ایکسپورٹرز کے لیے زیرو ریٹڈ سیلز ٹیکس کی سہولت کا خیر مقدم
ہفتہ 13 فروری 2016 14:49
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ایکسپورٹرز کے لیے زیرو ریٹڈ سیلز ٹیکس کی سہولت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی جو طویل عرصہ سے جمود کا شکار ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرکے مستحسن قدم اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قدم کے دور رس نتائج برآمد ہونگے اور نہ صرف پاکستانی برآمدات تیزی سے بڑھیں گی بلکہ مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بھی بڑھے گا۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے یہ قدم اٹھانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت حقیقی معنوں میں معیشت کو مستحکم کرنے کی خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات سے وابستہ انڈسٹری کے لیے سیلز ٹیکس زیرو کرنے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی اور پاکستانی برآمدات زیادہ بہتر طریقے سے عالمی منڈی میں دیگر ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کرسکیں گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ نجی شعبہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے درپیش مسائل حل کیے اور سہولیات دئیے بغیر معاشی استحکام کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.