پاکستان رواں برس مارچ میں دو ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کریگا
اے ٹی ایف انڈر 14 ایونٹ 7 سے 13مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا
اتوار 14 فروری 2016 12:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن نے رواں سال مارچ میں پاکستان کو دو ایونٹس کی میزبانی کی اجازت دیدی ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف انڈر 14 اور انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کی پاکستان میں کرانے کی اجازت دی ہے۔ اے ٹی ایف انڈر 14 ایونٹ 7 سے 13مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن سپانسر کرے گا۔
جبکہ دوسرا ایونٹ انڈر سپر ٹینس چیمپئن شپ 14 سے 20 مارچ تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس سپانسر کرے گا۔ ایونٹ میں بوائز سنگلز ‘ ڈبلز ‘لیڈی سنگل اور لیڈی ڈبل کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
فیڈریشن نے تمام اہل خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اے ٹی ایف ایونٹ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مخصوص نمبر حاصل کریں اور اپنی انٹریاں ایشین فیڈریشن کو بھجوائیں ۔
فیڈریشن نے انٹری کے لئے پہلی لیگ میں 9 فروری دوسری لیگ کے لئے 16 فروری مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف تمام مین ڈرا کے کھلاڑیوں کو رہائش کی سہولیات فراہم کرے گی اور 8 اچھے کھلاڑیوں کو تین وقت کا کھانا بھی دے گی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہاسٹل میں رہائش کی سہولیات دی جائیں گی۔دونوں ایونٹس میں 32 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ ان ایونٹس کی میزبانی سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر اچھا تاثر جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.