مسلم لیگ ن انتخابات میں واضح شکست کو دیکھ کر بوکھلاچکی ہے چوہدری پرویز اشرف
ریلی کے شرکاء پرامن تھے ان کے پاس کسی قسم کا کوئی ہتھیار نہیں تھا صحافیوں سے گفتگو
اتوار 14 فروری 2016 16:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) آزادکشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ ہاؤسنگ وفزیکل پلاننگ چودھری پرویز اشرف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں واضح شکست کو دیکھ کر بوکھلاچکی ہے ، اور اس نے تشدد اور گلوبٹوں کے ذریعے ریاستی اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ،وفاقی وزراء نے آزادکشمیر کی پرامن فضا کواپنے بیانات کے ذریعے پرتشدد بناتے ہوئے آزادکشمیرکومقبوضہ کشمیرمیں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔
پیپلزپارٹی گولیوں کاجواب گولیوں کے ذریعے دینا جانتی ہے تاہم ہم اپنی قائدشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم اور آصف علی زرداری کے فلسفہ پر چلتے ہوئے بلٹ کاجواب ووٹ کی پرچی سے دینگے ۔اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء اور آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی قیادت نے آزادریاست میں خونی سیاست کاآغاز کردیاہے ۔(جاری ہے)
جو خطہ کے لیے زہر قاتل ہے ۔
آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ تھا جس کو اب انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں تبدیل کردیا ہے وہاں پر بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں اور یہاں پر وفاقی وزراء اپنے حواریوں کے ذریعے پرامن لوگوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کررہے ہیں گزشتہ رو ز نکیال میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما سردار سکندر حیات خان نے اپنے گلوبٹوں کے ذریعے پرامن ریلی پر حملہ کرکے ایک کارکن کوشہید اور 20 کو زخمی کردیا۔جبکہ ریلی کے شرکاء پرامن تھے ان کے پاس کسی قسم کا کوئی ہتھیار نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کامیاب رابطہ مہم نے مسلم لیگ ن کے چھکے چھڑا دیئے ۔مسلم لیگ ن کے تمام ورکرز کنونشن بری طرح ناکامی کاشکار ہوئے ۔اور وہ اب بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر آزاد کشمیر کے نہتے عوام پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے اوران کو ڈراکر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں انکے ان مذموم اقدام کو آزاد کشمیر کے عوام بری طرح ناکام بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکن ووٹ کی طاقت کے ذریعے اس خون کابدلہ لینگے ۔اور پیپلزپارٹی کسی طور پر بلٹ کا جواب بلٹ کے ذریعے نہیں دیگی، عوامی جماعت ہے الیکشن میں عوام کی ووٹ سے مخالفین کو نشان عبرت بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.