گہرے پانی کا پہلا کنٹینر ٹرمینل رواں سال مارچ کے آخر تک تجارتی کام شروع کردے گا
پیر 15 فروری 2016 12:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) پاکستان میں گہرے پانی کا پہلا کنٹینر ٹرمینل رواں سال مارچ کے آخر تک تجارتی بنیادوں پر کام شروع کردے گا، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پبلک پرائیوٹ انویسٹمنٹ کے تحت 1.3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے لگایا جانے والا گہرے پانی کا کنٹینر ٹرمینل ٹیکنالوجی اور کارکردگی کے لحاظ سے خطے کا بہترین ٹرمینل ہوگا جس میں بحری جہاز سے یارڈ میں کنٹینرز اتارنے اور جہاز پر لوڈ کرنے کے لیے 16جدید ترین ہیوی کرینز نصب کی جائیں گی۔
ہانگ کانگ کی ہیوچین سنز پورٹ ہولڈنگ کے ذیلی ادارے ساوٴتھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ کے زیر انتظام یہ ٹرمینل کرینز کی تعداد کے لحاظ سے بھی خطے کا سب سے بڑا ٹرمینل ہوگا۔ ٹرمینل کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔(جاری ہے)
چار مراحل پر مشتمل اس ٹرمینل کا پہلا مرحلہ رواں سال امارچ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے لیے چار کرینیں اور 6ہائی برڈ ربڑ ٹائر جینٹریز درآمد کی جاچکی ہیں، مزید ایک کرین اور 9 آر ٹی جیز درآمد کی جائیں گی، منصوبے کا سافٹ لانچ مئی میں متوقع ہے جبکہ پہلے فیز سے کمرشل آپریشنز جولائی یا اگست سے شروع کردیے جائیں گے۔
ٹرمینل کی تکمیل کے بعد مال بردار بڑے بحری جہاز جو اب تک پاکستان کی بندرگاہ پر نہیں آتے پاکستان آنا شروع کردیں گے ٹرمینل کی گہرائی 16میٹر ہے جسے ضرورت پڑنے پر 18میٹر تک بڑھایا جاسکتا ہے ٹرمینل پر دنیا کے سب سے بڑے مال بردار بحری جہاز نیو پینامیکس پلس جن کی گنجائش 10سے 12500ٹی ای یوز ہوتی ہے اور 15سے 18000 ٹی ای یوز کی گنجائش والے پوسٹ نیو پینامیکس ٹرپل ای جہاز بھی لنگر انداز ہوسکیں گے۔ٹرمینل کے فعال ہونے سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہوگا ٹرمینل ٹیکسوں کی ادائیگی میں نمایاں کردار اداکرنے کے ساتھ بڑے بحری جہازوں کے لیے دستیاب ہونے کی وجہ سے درآمدی اور برآمدی کارگوکی لاگت کم کرنے کا بھی زریعہ بنے گا ٹرانس شپمنٹ کی وجہ سے کارگو کی آمدورفت میں لگنے والے وقت کی بچت ہوگی جبکہ روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ گہرے پانی کا ٹرمینل ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بھی خطے اور ملک کے دیگر ٹرمینلز سے ممتاز ہے ٹرمینل کی تمام عمارتیں شمسی توانائی استعمال کریں گی ،ٹرمینل پر پانی کو صاف کرنے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے جو تیل کو پانی سے الگ کرکے محفوظ اور ماحول دوست طریقے سے تلف کرے گی تاکہ سمندرکو آلودگی سے محفوظ رکھا جاسکے اسی طرح ٹرمینل کے آپریشنز، کنٹینر ہینڈلنگ، اسکیننگ اور ٹرانسپورٹ کے لیے جدید ٹیکنالوجی سلوشنز استعمال کیے جائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.