پاکستان رواں برس مارچ میں دو ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کریگا
اے ٹی ایف انڈر 14 ایونٹ 7 سے 13مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا
پیر 15 فروری 2016 14:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن نے رواں سال مارچ میں پاکستان کو دو ایونٹس کی میزبانی کی اجازت دیدی ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف انڈر 14 اور انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کی پاکستان میں کرانے کی اجازت دی ہے۔ اے ٹی ایف انڈر 14 ایونٹ 7 سے 13مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن سپانسر کرے گا۔
جبکہ دوسرا ایونٹ انڈر سپر ٹینس چیمپئن شپ 14 سے 20 مارچ تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس سپانسر کرے گا۔ ایونٹ میں بوائز سنگلز ‘ ڈبلز ‘لیڈی سنگل اور لیڈی ڈبل کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
فیڈریشن نے تمام اہل خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اے ٹی ایف ایونٹ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مخصوص نمبر حاصل کریں اور اپنی انٹریاں ایشین فیڈریشن کو بھجوائیں ۔
فیڈریشن نے انٹری کے لئے پہلی لیگ میں 9 فروری دوسری لیگ کے لئے 16 فروری مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف تمام مین ڈرا کے کھلاڑیوں کو رہائش کی سہولیات فراہم کرے گی اور 8 اچھے کھلاڑیوں کو تین وقت کا کھانا بھی دے گی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہاسٹل میں رہائش کی سہولیات دی جائیں گی۔دونوں ایونٹس میں 32 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ ان ایونٹس کی میزبانی سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر اچھا تاثر جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.