سابق سینئر سفارتکار ڈاکٹر بی اے ملک نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا
پیر 15 فروری 2016 22:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) سابق سینئر سفارتکار اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر بی اے ملک نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
(جاری ہے)
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں صحت مند تبدیلی کے ایجنڈے پر گامزن ہے وہ تحریک انصاف کے منشور کی مکمل حمایت کرتے ہوئے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے تحریک انصاف میں ان کی شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک احسن اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف ملک میں تعلیم یافتہ اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی منزل ضرورحاصل کریں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کا ایجنڈا مکمل کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.