سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پانی کی سکیموں کی قرارداد پر اپوزیشن کی خوب ہنگامیہ آرائی اور شورشرابہ،حکومت کے خلاف ”پانی پانی“ کے نعرے ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، قرارداد میں لفظ تاخیر کی بجائے تیزی شامل کرنے کیلئے ترمیم کی جائے۔اپوزیشن کا مطالبہ۔۔۔کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی کا اجلاس بدھ صبح دس بجے تک ملتوی کردی گئی۔
ثنااللہ ناگرہ منگل 16 فروری 2016 16:27
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2016ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پانی کی سکیموں کی قرارداد پر اپوزیشن نے خوب ہنگامیہ آرائی اور شورشرابہ کیا۔جس سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں حکومتی رکن خرم شیر زماں نے کراچی میں پانی کی 2سکیموں کیلئے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ کراچی میں پانی کی سکیمیں شروع کرنے میں تاخیر نہ کی جائے۔
”لفظ تاخیر پر اپوزیشن کے رکن مراد شاہ نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ قرار داد میں لفظ تاخیر کی بجائے تیزی شامل کرنے کیلئے ترمیم کی جائے“۔(جاری ہے)
جس پر خرم زماں اورمراد شاہ کے درمیان ہنگامہ آرائی سے ایوان میں شورشرابا شروع ہوگیا اور اپوزیشن نے ایوان میں حکومت کے خلاف ”پانی پانی“ کے نعرے لگانے شروع کردیئے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
ایم کیوایم کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایوان میں اپوزیشن ارکان کی تعداد زیادہ ہے جس پر اسپیکر اسمبلی نے اپنی رولنگ میں کہا کہ ایوان میں اونچا بولنے سے تعداد زیادہ نہیں مانی جاتی۔تاہم اپوزیشن کے ایوان سے واک آؤٹ کے بعد گھنٹیاں بجائی گئیں اور ایوان میں کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی کا اجلاس کل بدھ صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.