حکومت پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن نہ سمجھے ٗ قمرزمان کائرہ
ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:11
فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پیپلزپارٹی کو فرینڈلی اپوزیشن نہ سمجھے ٗآخری وارننگ دیتے ہیں ٗ مطالبات کرنے والوں کا قتل عام بند کیا جائے ٗبجلی اور گیس کا بحران جاری ہے حکومت عوام کو بجلی اور گیس مہیا نہیں کرسکی اور نہ ہی حکمران وعدے پورے کرسکے ہیں فیصل آباد کے تاجر،صنعتکار اور لوگ اب سڑکوں پر باہر کیوں نہیں نکلتے؟ پیپلزپارٹی کاہرکارکن ہمارا سرمایہ ٗ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کی فیصل آباد کے ضلعی پیپلزسیکرٹریٹ میں کارکنوں اور مقامی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور ر نا کام ہو چکی ہے ۔(جاری ہے)
ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ چکا ہے ۔کسان اپنی بیویوں کے زیور بیچ کر اپنی گزر اوقات کر رہا ہے کسی منصوبہ کے اوپن ٹینڈرنہیں ہوتے بلکہ صرف مخصوص افراد کو نوازا جا رہا ہے ۔
پاکستان کے بہت سارے پسماندہ علاقے تاحال پینے کے پانی سے محروم ہیں مگر حکومت سب اچھا کی رٹ لگا رہی ہے ۔قمر زماں کائرہ نے کہا کہ لوکل باڈی کے الیکشن کا اگلا مرحلہ جان بوجھ کر مکمل نہیں کیا جا رہاجبکہ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ کے سامنے جیالوں کے مقامی اور مرکزی قیادت کے خلاف گلے شکوؤں، پی پی کی موجودہ قیادت کسی جیالے کی غمی خوشی میں شرکت تو درکنار پی پی کے رہنماؤں کے انتقال کے بعد ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرنا بھی اپنی توہین سمجھتے ہیں ایسی صورتحال میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کیا خاک فعال ہوگی؟کارکنوں ڈویژنل کوآرڈی نیٹر راجہ ریاض احمد اورسٹی صدر رانا مشتاق پر برس پڑے، ایسے لوگوں نے فیصل آباد میں پیپلزپارٹی کو تباہ کردیا ہے اعلیٰ قیادت پارٹی کی بہتری کیلئے فی الفور ڈویژن اور سٹی کی قیادت کو فارغ کرکے اصل جیالوں کو قیادت سونپے پیپلزپارٹی کو ملک بھر میں مزید فعال اور مضبوط بنائیں گئے اور کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے بلاول بھٹو اپنی شہید والدہ کا ویژن لے کر کارکنوں کے پاس پہنچیں گے۔ ہر جیالاکارکن ہمارا سرمایہ ہے اسے کبھی ناراض نہیں ہونے دیں گے پیپلزپارٹی نے ڈکٹیٹرز کی مخالفت اورہمیشہ سیاسی حکومت کی حمایت کی ہے۔ پی پی نے شہادتیں دی ہیں اس لئے مرثیہ بھی پڑھنے کا حق ہے حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ بہت ہوگیا اب سیدھے کام کرے ورنہ پیپلزپارٹی نے احتجاجی تحریک کی کال دے دی توعمران کے دھرنے کو بھول جائے گی کوئی سہارا دینے نہیں آئے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.