تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں،چار ممالک کا تیل کی پیداوار روکنے پر اتفاق
سعودی عرب،قطر،وینزویلااوارروس کے وزرائے خارجہ کا ملاقات میں اتفاق،آج عراق،ایران کو اعتماد میں لیں گے
منگل 16 فروری 2016 20:11
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) تیل پیدا کرنے والے چار ممالک سعودی عرب، قطر اور وینزویلا سمیت روس نے بھی تیل کی پیداوار روکنے پر اتفاق کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یہ اعلان چاروں ممالک کے وزرا کی دوحہ میں ملاقات کے بعد کیا گیا۔یہ فیصلہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے جو حالیہ مہینوں میں تیزی سے گری ہیں۔
اس اقدام سے حالیہ دنوں کے مقابلے تیل کی قیمتوں میں تو استحکام آ جائے گا لیکن ماضی کے مقابلے میں اس کا منافع کم ہی رہے گا۔سعودی عرب کے تیل کے وزیر علی النعیمی کا کہنا تھا کہ ’جنوری کے لیول کے بعد تیل کی پیداوار روکنا مارکیٹ کے لیے قابلِ برداشت ہوگا۔ ہم قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتے لیکن چاہتے ہیں کہ تیل کی قیمتیں طلب کے مطابق اور مستحکم ہوں،میدیارپورٹس کے مطابق بند کمرے میں کی جانے والی اس ملاقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ چاروں ممالک کے موقف میں فرق رہا ہو گا کیونکہ سعودی عرب قیمتوں کے تعین سے زیادہ مارکیٹ میں اپنے حصص محفوظ رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.