پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز (PIPS) کے بورڈ گورنرز کا سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں اجلاس
ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 21:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز (PIPS) کے بورڈ آف گورنرز کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس آج (PIPS) میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں (PIPS) کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کی تعیناتی اور ہیومن ریسورس پالیسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ED) کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ (PIPS) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے قائدانہ صلاحیت کے حامل میں انتظامی امور کے ماہر تجربہ کار افسر کو تعینات کیا جائے جو ادارے کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹری کی اسامی کے لئے ملک بھر سے 55 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ ضروری کارروائی کے بعد (PIPS)کے بورڈ آف گورنرز کرین گے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے سپیکر نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی جو موصول ہونے والی درخواستوں کی مکمل جانچ پرتال کے بعد (PIPS) کے بورڈ آف گورنرز کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی نے (PIPS) ایگزیکٹوڈائریکٹر کی تعیناتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ پر عمل درآمد کی ہدایت کی ۔ یاد رہے کہ (PIPS)کے ایگزیکٹوڈائریکٹر کی اسامی سابق (ED) سلیم محمود سلیم کے انتقال کی بنا پر خالی ہوئی تھی۔ اجلاس میں (PIPS)میں ہیومن ریسورس پالیسی کے حوالے سے بورڈ کے ممبران نے بھرتی پالیسی پر نظر ثانی پر اتفاق کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ نئی بھرتیوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور قابلیت کو ہی پیمانہ مقرر کیا جائے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملازمین کے فرائض اور ذمہ داریوں کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے۔ اجلا سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ (PIPS) کی خدمات کو محض قومی اسمبلی و سینٹ تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلیوں کو بھی بھر پور نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت (PIPS) میں قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو تربیت دی جا رہی ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اپنے وسائل سے اپنے ملازمین و عملے کو قانون سازی کے شعبے میں ٹریننگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے بلوچستان اسمبلی میں ملازمین کی استعداد کار کی کمی کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی ملازمین قانون سازی خوصا کمیٹی کی کارروائی سے متعلق مہارت نہیں رکھتے جنہیں کمیٹی سسٹم کے شعبے میں ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ جس کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبائی اسمبلیوں کے ملازمین و افسران بھی (PIPS) سے ٹریننگ حاصل کر کے متعلقہ اسمبلی کے سٹاف کو ٹریننگ دیں۔ انہوں نے اس حوالے سے (PIPS)اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی ، سینیٹر فرحت اﷲ بابر، سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، ممبران قومی اسمبلی سید نوید قمر، زاہد حامد، شفقت محمود، چوہدری محمد شہباز بابر، مریم اورنگزیب ، سیکرٹری سینٹ ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور (PIPS) کے قائم مقام (ED) نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.