منصوبہ شروع کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بحث کرواناڈھونگ ہے ‘ عوامی تحریک
اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور کی ترقی،ماحول اور تاریخی حسن کا دشمن منصوبہ ہے ‘خرم نواز گنڈا پورو دیگر کا ردعمل
بدھ 17 فروری 2016 20:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید اور چیف کوآرڈینیٹر حنیف مصطفوی نے اورنج لائن منصوبہ پر پنجاب اسمبلی میں بحث کروانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پورے پنجاب کی پسماندگی کو نظر انداز کر کے لاہور کی چند سڑکوں کیلئے قومی دولت کو جھونکا جا رہا ہے ، دو سو ارب کے اس منصوبے پر تعلیم ،صحت اور دوائیوں کے فنڈز لگانا عوام دشمنی کی انتہا ہے۔
شہباز حکومت کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیتی، اورنج لائن لاہور کی ترقی،ماحول اور تاریخی حسن کا دشمن منصوبہ ہے جس سے شالا مار کا تاریخی عالمی اثاثہ بری طرح متاثر ہو گا ،منصوبہ شروع کر نے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بحث کروانا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔(جاری ہے)
2سو ارب سے پنجاب کی 37ہزار کلو میٹر فارم ٹو مارکیٹ سڑکیں دو بار تعمیر کی جا سکتی ہیں ،ایک طرف ریلوے،پی آئی اے اور حکومتی کارپوریشنوں کو پرائیوٹائز کیا جا رہا ہے ،دوسری طرف میٹرو بس اور اورنج لائن منصوبے گورنمنٹ اپنے وسائل سے چلانے پر بضد ہے ،شہباز حکومت کے اورنج لائن منصوبے کے باعث ہزاروں خاندانوں کا کاروبار اور رہائش متاثر ہو رہی ہے ۔
لاہور کے کسی ایک شہری نے اورنج لائن جیسے فینسی منصوبے کی خواہش نہیں کی ،کمیشن اور کک بیکس کیلئے یہ منصوبے شروع کئے جاتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.