پاکستان اسٹیل ملک میں فولادسازی کی صفت کا واحد ادارہ ہے ،جو ملکی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے، لطیف مغل
بدھ 17 فروری 2016 22:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ندیم بھٹو اور سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے پاکستان اسٹیل مل میں ادارے کی بندش اور تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے احتجاج کرنے پر پیپلز ورکرز یونین کے عہدیداروں، دھنی بخش سموں، سید نعیم الحق، محمد علی زرداری، چوہدری محمد سلیم گل، راجہ محمد فاروق، خالد محمود شاہد، نصیر احمد گل اور غلام شبیر سومرو سمیت 48 سے زائد ورکروں کو بلاجواز شوکاز نوٹس جاری کرنے اور چارج شیٹ دینے اور ٹرانسفر کرنے پر سخت احتجاج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اسٹیل کی گیس بند کر کے ادارے کو جان بوجھ کر بند کررہی ہے جبکہ پاکستان اسٹیل کی پیداوار پچاس فیصد سے بھی بڑھ گئے تھی، لیکن موجودہ حکومت آئی ایم ایف بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ایما پر پاکستان اسٹیل کو ایک ناکام ادارہ ثابت کر کے اس کی نجکاری کی راہ ہموار کررہی ہے،جبکہ پاکستان اسٹیل ملک میں فولادسازی کی صفت کا واحد ادارہ ہے جو ملکی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے اور ہزاروں خاندانوں کو روزگار فراہم کررہا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ مزدوروں کے یونین سازی کے حق کو اور اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کے حق کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اپنے ایک حالیہ فیصلے میں تسلیم کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.