پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر کھلاڑیوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنالیا
جمعرات 18 فروری 2016 12:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر کھلاڑیوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ بنالیا، ساف گیمزمیں کامیاب تجربے کے بعد سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں بھی زیادہ تر نئے ٹیلنٹ پر انحصار کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کی سابقہ انتظامیہ نے نئی کھیپ تیار کرنے کے بجائے زیادہ تر پرانے کھلاڑیوں پر ہی انحصار کیا، جس کے سبب پلیئرز کی اولین ترجیح غیرملکی لیگز بن گئیں، اس وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ کے بعد اولمپکس کی دوڑ سے بھی باہر ہو گیا، 2018کے میگا ایونٹ کا حصہ بننے کیلیے گرین شرٹس کو اب کوالیفائنگ راوٴنڈ2017 کے کٹھن مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔
ورلڈ کپ اور اولمپکس سمیت متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں ذلت آمیز شکستوں کے نتیجے میں فیڈریشن کے عہدیداروں، کوچز اور منیجرز کو گھروں کی راہ لینی پڑی لیکن یہ پلیئرز بدستور ٹیموں کا حصہ بن کر ملک کی نمائندگی کرتے رہے، ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ عہدیداروں نے پرانے کھلاڑیوں پر انحصار کرنے کے بجائے نئے ٹیلنٹ کو میدان میں اتارنے کا منصوبہ بنایا ہے، حال ہی میں بھارت میں منعقدہ ساف گیمز کے ہاکی مقابلوں میں زیادہ تر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جنھوں نے نامساعد حالات اور کھلاڑیوں کی کمی کے باوجود ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.