بہاولنگر‘گرانفروشوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے،سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے سے انکاری
جمعرات 18 فروری 2016 14:39
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)گرانفروشوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے،سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے سے انکاری،من مانے داموں اشیاء کی فروخت جاری،صارفین پریشان،انتظامیہ خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق شہر بھرکے گرانفروش مسلسل حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے نہ صرف من چاہے داموں اشیاء فروخت کررہے ہیں بلکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری شدہ سرکاری ریٹ لسٹ کو بھی آویزاں کرنے سے انکاری ہیں ۔
چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث گرانفروش عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مسلسل مصروف عمل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام آنکھیں بند کئیے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔صارفین محمد گلزار،محمد نصراللہ،سمیع الحق ،غلام مرتضی نے بتایاکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ،دہی کی قیمت65 سے 70روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 90 سے 100روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے،اسی طرح بڑاگوشت،چھوٹا گوشت،مرغی ،سبزی ،فروٹ و دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور انتظامیہ کی خاموشی کی باعث صارفین کی پہنچ سے دورہوتی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.