کراچی کنگز میں اختلافات سامنے آگئے
نائب کپتان روی بوپارا نے شعیب ملک کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیئے کامیاب ترین باؤلرز ہونے کے باوجود باؤلنگ کا موقع نہیں دیا گیا ، کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں جانے کی مستحق نہیں تھی ، روی بوپارا
جمعرات 18 فروری 2016 17:29
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارہ پریس کانفرنس میں کپتان شعیب ملک پر برس پڑے ، ٹیم کا شکست کا ذمہ دار اپنی بیٹنگ کو قرار دے دیا۔
(جاری ہے)
پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ناکامی کے بعد کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کوچ مشتاق احمد نے صحافیوں کے سوالا ت کے جوابات دینے سے گریز کرتے ہوئے نائب کپتا ن روی بوپارہ کو میڈیا کا سامنا کرنے کے لیے بھیج دیا جنہوں نے اپنے ہی کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کے بعد دبئی میں یہ ان کی ٹیم کا پہلا میچ تھا اور انکے خیال میں کراچی کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنی چاہیئے تھی کیوں کہ اس میدان میں اوس پڑنے کے باعث دوسری اننگز میں باوٴلنگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامٹ کے کامیاب ترین باوٴلرز میں سے ایک تھے تاہم انہیں باوٴلنگ کا مناسب موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔بوپارہ نے اعتراف کیا کہ کراچی کنگز نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ اگلے راوٴنڈ میں جانے کے مستحق نہیں تھے ،ہمارے پاس بلے بازی میں بڑے نام تھے جن میں شعیب ملک ،لینڈل سمنزاور شکیب الحسن شامل تھے تاہم وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.