نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ بنانے کی منظوری
ذیشان حیدر جمعرات 18 فروری 2016 18:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 18 فروری۔2015ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو فعال کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے- ڈیپارٹمنٹ ایم ایس ہسپتال کی سرپرستی میں کام کرے گا جبکہ ڈائریکٹر آئی ٹی سوشل سکیورٹی اسے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کریں گے۔
انہوں نے یہ منظوری نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ بریفنگ اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ایم ایس ہسپتال او رڈائریکٹر آئی ٹی کے درمیان موثر رابطے او رورکنگ ریلشن شپ کو مزید مضبوط بنانا ہوگانیز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے آگاہ کرنے،استعداد کار میں اضافہ کے لئے ان کی فوری ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے - کمشنر سوشل سکیورٹی نے بتایا کہ ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لئے ڈیٹا انٹری آپریٹرزبھی بھرتی کئے جارہے ہیں- وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہاکہ ہسپتال کے انتظامی امور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اورڈائریکٹر آئی ٹی ذمہ دارانہ کردار اد ا کریں -انہوں نے کمشنر سوشل سکیورٹی کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کے لئے ایم ایس ہسپتال او رڈائریکٹر آئی ٹی کوروڈ میپ ٹارگٹ دیا جائے جس کے بعد منصوبہ مکمل نہ ہونے کی صورت میں ذمہ دارا فراد کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.