پی آئی اے اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے
پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچالیا
جمعرات 18 فروری 2016 19:04
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے ،ابتدائی تحقیقات میں شاہین ایئرلائن کی غلطی ثابت ہوئی،معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور شاہین ایئرلائن کے طیارے گوادر کے قریب فضاء میں آمنے سامنے آ گئے تاہم پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو ٹکرانے سے بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق کپتانوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول روم کے احکامات کی خلاف ورزی کی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔چیف پائلٹ سیفٹی نے کہا کہ دونوں طیاروں کے پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوسکتاتھا تاہم پی آئی اے کے پائلٹ نے مہارت سے طیارے کو بچالیا۔اْنہوں نے کہاکہ شاہین ایئرلائن کے طیارے نے فریکونسی بدلنے کا کنٹرول ٹاور کو نہیں بتایاجس پر دونوں طیارے ایک ہی بلندی پر آگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.