شنگھائی کے اساتذہ کاشمار دنیا کے انتہائی تربیت یافتہ اساتذہ میں ہو تا ہے ، او ای سی ڈی سروے

جمعہ 19 فروری 2016 16:46

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم (او ای سی ڈی ) کی طرف سے کئے جانے والے سروے کے مطابق شنگھائی کے مڈل سکول معلمین دنیا کے انتہائی کوالیفائیڈ اساتذہ ہیں اور او ای سی ڈی نے 37دوسرے ممالک او ر علاقوں کے اساتذہ کے ساتھ 2015میں 199جونیئر مڈل سکولوں کیقریباً 4000شنگھائی معلمین کا سروے کیا تھا ۔

(جاری ہے)

شنگھائی کے تعلیمی معیار نے 2009اور 2012میں درجنوں ممالک کے طلبا کے او ای سی ڈی کے ریاضی ، سائنس اور پڑھنے کے ٹیسٹوں کے انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ایسیسمنٹ پر و گرام میں شہر کے طلباء کے پہلام مقام حاصل کر نے کے بعد دنیا کو متاثر کیا ۔شنگھائی کے سروے کئے جانے والے قریباً 98.5فیصد اساتذہ کے پاس بیچلر کی ڈگریاں یا ہائر ڈگریاں ہیں۔ یہ بات جمعرات کو جای کئے جانے والے سروے کے نتائج میں بتائی گئی ہے ۔

عالمی ا وسط 92.7، شنگھائی کے اساتذہ کی اوسط عمر 38برس ہے جو کہ عالمی اوسط سے پانچ برس کم ہے ، شنگھائی اساتذہ کو ٹریننگ کو پیشہ ورانہ ترقی کے سا لانہ اوسطاً 63ایام دیئے جاتے ہیں جو کہ عالمی اوسط سے دوگنا ہے ۔ سروے کے مطابق شنگھائی کے پرنسپل اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے مقابلے میں ایڈمنسٹریشن میں کم وقت اور تدریس میں زیادہ وقت صرف کرتے ہیں ۔