سندھ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ایف آئی اے کی کاروائیوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کر لی ، سندھ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے وفاقی سے باضابطہ طور پر درخواست کریگی، ایف آئی اے نے کے ایم سی کی 15ہزار فائلیں غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔ترجمان سندھ حکومت
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 فروری 2016 16:51
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) سندھ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کی ایف آئی اے کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ جس کیلئے سندھ حکومت نے ایف آئی اے کے غیرقانونی چھاپوں کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے پرباضابطہ طور پر وفاق سے درخواست کرنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایف آئی اے صوبائی معاملات میں مداخلت کررہی ہے۔
صوبائی حکومت کا اپنا میکنزم ہے جس کے تحت ایف آئی اے کو صوبائی محکموں میں بلاوجہ کاروائی سے گریز کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ ایف آئی اے نے کے ایم سی کی 15ہزار فائلیں غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کو صوبائی محکموں میں بغیراجازت مداخلت کرنے کا بالکل اختیار حاصل نہیں ہے اس کے پیش نظر سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے دونوں کے غیرقانونی چھاپوں کے خلاف وفاق کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی جائے۔
یاد رہے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق صدر مملکت آصف زرداری کے ایف آئی اے کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایف آئی اے کی کاروائیوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی جس کو سندھ حکومت نے قبول کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.