ھنگو ‘بلدیاتی ضمنی اور خالی نشستوں پر 28امیدواروں کے درمیان مقابلہ‘3خواتین سمیت 10جنرل کونسلرز کامیاب
اتوار 21 فروری 2016 23:11
ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21فروری۔2016ء) ھنگو میں بلدیاتی ضمنی اور خالی نشستوں پر 28امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعدتین خواتین سمیت دس جنرل کونسلرز کامیاب‘سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے بھی تحصیل ٹل کے کسی بھی پولنگ سٹیشن پر خواتین نے ووٹ پول نہیں کیا۔پولنگ کے دوران 1440 پولیس اہلکار سمیت فرنٹیئر کور اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے جوان تعینات کئے گئے تھے۔
ہنگو کے علاقہ خٹک بانڈہ جبکہ تحصیل ٹل کے علاقہ نریاب 1ویلج کونسل سے جنرل کونسل کے امیدوار شوکت خان 338ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔سروزئی ویلج کونسل سے جنرل کونسل کے 2نشستوں پر مسلم لیگ کے امیدوار پیاؤ حبیب بنگش 265،جے یو آئی کے محمد عیسیٰ216، جبکہ ایک خواتین نشست پرسلمیٰ 700ووٹ لیکر کامیاب ہو گئیں۔(جاری ہے)
ویلج کونسل خٹک بانڈہ سے جنرل کونسل کے نشست پر مجید گل نے483،چھپری وزیران سے رقیم خان نے 267،محمد زئی سے نصیرخان نے266، کربوغہ شریف سے جنرل کونسل کے امیدورعمر جنان ہاشمی نے 338 جبکہ کربوغہ سے خواتین کے 2 نشستوں پر نور میوہ نے 201اوروالدہ بی بی162ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔
الیکشن کے دوران 18پولنگ سٹیشنز اور58پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں حکومت کی جانب سے سات پولنگ سٹیشنز حساس جبکہ گیارہ پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرار دئیے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.