حکومت کا اسٹیل ملزکے ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ
پیر 22 فروری 2016 15:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء)ملکی خزانے پر بوجھ پاکستان اسٹیل مل کے ہزاروں ملازمین، کو صرف بٹھا کر تنخواہ نہیں دی جاسکتی، حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی تنخواہوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ملازمین کی چھانٹی کا فیصلہ کرلیا۔
(جاری ہے)
، پیداواری استعداد نہ ہونے کے باوجود ملازمین کو اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں کے لئے حکومت نے تینتالیس کروڑ روپے ادائیگی کی، جو نہ صرف ملکی خزانے پر بوجھ ہے، بلکہ مفت کی تنخواہ بھی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے ادارے میں ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں پی ایس ایم انتظامیہ کو ہدیت کی گئی ہے کہ ادارہ، پاکستان کمرشل اینڈ انڈسٹریل ایمپلائمنٹ کے ایکٹ کا جائزہ لے اور قانون کے مطابق ادارے میں صرف اتنے ملازمین کو نوکری پر رکھا جائے جو بند یونٹ کو چلانے کے لیے کافی ہوں، پاکستان اسٹیل مل میں بارہ سو پچاس ملازمین کنٹریکٹ اور یومیہ اجرت پر مامور ہیں، جبکہ مستقل ملازمین کی تعداد چودہ ہزار آٹھ سو ہے۔ اسٹیل مل میں پیداواری عمل دس جون دوہزار پندرہ سے بند ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.