سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ 47 ہزار 888 روپے کا ہوگیا
منگل 23 فروری 2016 12:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے سے زائد کا اضافہ ہواہے جس کے بعد سونے کی قیمت47 ہزار 477 روپے سے بڑھ کر 47 ہزار 888 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 41ہزار100روپے ہو گئی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ساڑھے 10 ڈالر اضافے کے بعد 1220 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ ایک گرام سونے کی قیمت 39 اعشاریہ 20 ڈالر پر آگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونا47 ہزار 888 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔دوسری طرف چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت597 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.