جنوری 2016 ء تک بین الاقوامی ڈونرز سے 4 ارب 28کروڑ ڈالر کی مالی معاونت وصول ہوئی، رواں مالی سال سب سے زیادہ مالی معاونت 3ارب 5کروڑ ڈالر چین سے وصول ہونے کی توقع ہے ،اقتصادی امور ڈویژن
منگل 23 فروری 2016 12:25
اسلام آباد ۔23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) رواں مالی سال میں جولائی تا جنوری 2015-16 ء کے دوران مختلف بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے 4 ارب 28کروڑ ڈالر کی مالی معاونت وصول ہوئی ہے جو جاری مالی سال کے بجٹ میں مختص کی گئی غیر ملکی معاونت کے 46 فیصد کے مساوی ہے۔ رواں مالی سال 2015-16ء کے لئے بین الاقوامی ڈونرز کی جانب سے مالی معاونت کی مد میں تقریباً 9ارب 18 کروڑ ڈالر کی وصولی کا حجم مختص کیا تھا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 3 ارب 37 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی مالی معاونت وصول ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران چین کی جانب سے سب سے زیادہ مالی معاونت وصول ہونے کی توقع ہے جو 3ارب 5کروڑ ڈالر کے قریب ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جنوری تک 662.77ملین ڈالر کی معاونت وصول ہو چکی ہے اسی طرح انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 612.95 ملین ڈالر اور برطانیہ کی طرف سے 247.44 ملین ڈالر وصول ہو چکے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.